فلم’’شعلے‘‘ میں ’’گبر‘‘ کا کردار کرنا چاہتا تھا امیتابھ بچن

بھارتی سنیما کی مشہور فلم’’شعلے‘‘ کے ولن’’گبر‘‘ کے ڈاائیلاگ آج تک زبان زد عام ہیں


ویب ڈیسک August 15, 2015
بالی ووڈ کی مشہور فلم’’شعلے‘‘ 15 اگست 1975 کو ریلیز ہوئی تھی، فوٹو:فائل

KARACHI: بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ''شعلے'' میں ''گبر'' کا کردار ادا کرنا چاہتے تھے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور فلم ''شعلے''میں میگا اسٹار امیتابھ بچن، دھرمیندر، امجد خان اور اداکارہ ہیما مالنی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ فلم 40 برس قبل ریلیز ہوئی تھی تاہم فلم کو اس قدر پزیرائی ملی کہ آج بھی فلم کے کردار شائقین کے ذہنوں میں زندہ ہیں۔

فلم میں ولن''گبر'' کا کردار نے اداکار امجد خان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور ان کے کئی مکالمے آج تک زبان زد عام ہیں جب کہ اس مشکل کردار سے متعلق بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ فلم کا اسکرپٹ پڑھ کر وہ ''گبر'' کا کردار ادا کرنا چاہتے تھے تاہم فلم ڈائریکٹر کے کہنے پر ''جے'' کا کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور فلم ''شعلے'' 15 اگست 1975 کو ریلیز ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔