وہ ہالی ووڈ اداکارجنھوں نے بالی ووڈ میں کام کیا
کچھ فن کار بین الاقوامی سطح پر خود کو منوانے کے شوقین ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے کام کو پوری دنیا میں سراہا جائے
KARACHI:
اداکار وہی اچھا ہوتا ہے جو اپنے فن کو کسی خاص حد تک محدود نہیں کرتا بل کہ جہاں اسے موقع ملتا ہے وہ اپنے، معیار کے، مطابق کام ضرور کرتا ہے۔ اسی لیے کچھ فن کار بین الاقوامی سطح پر خود کو منوانے کے شوقین ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے کام کو پوری دنیا میں سراہا جائے۔
بولی وڈ کے کئی اداکار اپنے ملک کے علاوہ دیگر ممالک میں کام کر چکے ہیں۔ ان میں سرفہرست ہولی وڈ ہے گلشن گرور انڈین فلم انڈسٹری کے وہ پہلے اداکار ہیں جنہوں نے کسی ہالی وڈ مووی میں کام کیا۔ ان کے بعد فلم انڈسٹری کے کئی نام ور اداکار جیسے امیتابھ بچن، ایشوریا رائے ، عرفان خان، تبو، نصر الدین شاہ ، نواز الدین صدیقی، نے ہالی وڈ کی فلموں میں کام کیا۔ اس کے علاوہ ہالی وڈ کے کئی اداکار اور سنگرز بھی انڈیا میں کام کر چکے ہیں، جیسے شاہ رخ کی فلم راون کا گانا تو میری چھمک چھلو AKON نے گایا تھا۔ اسی طرح کچھ غیرملکی فن کاروں نے بولی وڈ کے اداکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔ یہ الگ بات ہے کہ ان کے کیریکٹرز کی عمر مختصر ہوتی ہے۔ ایسے ہی چند غیرملکی اداکاروں کا ذکر جنہوں نے بولی وڈ اسٹارز کے ساتھ کام کیا:
٭سلویسٹراسٹالون: پروڈیوسر ساجد نڈیاڈوال کی فلم کمبخت عشق، جس کے ہدایت کار صابر خان تھے، کی کاسٹ میں اکشے کمار اور کرینہ کپور اہم کرداروں میں تھے۔ فلم کی سب سے بڑی بات یہ تھی کہ اس میں امریکا کے مشہور ترین اور کام یاب اداکار، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سلوویسٹر اسٹالون کو بھی ایک مختصر کردار میں کاسٹ کیا گیا تھا۔ روکی فیم اداکار جنہیں ان کے چاہنے والے ریمبو اور روکی کے نام سے بھی پکارتے ہیں، نے پہلی بار کسی غیرملکی یا بھارتی فلم میں کام کیا تھا اور اپنے اس تجربے کو وہ انتہائی خوش گوار قرار دیتے ہیں۔ یہ فلم باکس آفس پر اوسط درجے کی کام یابی حاصل کرپائی تھی۔ سیلویسٹر کا ایک ہی سین کرینہ کپور کے ساتھ تھا جب وہ اسے بدمعاشوں سے بچاتے ہیں۔ اس سین میں انہیں لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
٭ڈینس رچرڈDenise richards : بولی وڈ کی یہ خوب صورت اداکارہ بھی فلم کمبخت عشق کا حصہ تھی اس کا کردار اکشے کمار کی ساتھی کا تھا یہ فلم دراصل ایک لو اسٹوری ٹرائی اینگل کی کہانی پر مشتمل تھی، یعنی کرینہ کپور، اکشے کمار اور ڈینس رچرڈ۔ گو کہ یہ ایک روایتی کہانی پر مبنی فلم تھی، لیکن کیوںکہ اس میں ہالی وڈ کے کئی نام ور فن کاروں نے کام کیا، لہٰذا یہ فلم یادگار بن گئی۔ کسی بھی ہندی فلم میں ہالی وڈ کے کسی بڑے اداکار کا کام کرنا یقیناً ایک قابل توجہ بات ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان بدیسی اداکاروں کو اپنے دیسی فن کاروں کے ساتھ کام کرتے دیکھنے کے لیے فلم بین سنیما کا رخ کرتے ہیں۔
٭برینڈن روتھBrandon routh: مشہور سپرمین برینڈن بھی اسی فلم کمبخت عشق کی کاسٹ میں شامل تھے۔ گو کہ فلم میں ان کا کردار مختصر تھا لیکن فلم بینوں کو ان کی پرفارمینس پسند آئی۔ خود برینڈن بھی ہندی فلم میں کام کر کے بے حد خوش تھے اور انہوں نے اسے اپنے لیے یاد گار قرار دیا تھا۔
٭بین کنگسلےben kingsley: ہولی وڈ کا ایک انتہائی معتبر اور قابل احترام نام اداکار بین کنگلسے کا ہے، جنہوں نے پہلی بار ایک ہندی فلم تین پتی میں کام کیا۔ اس فلم کے پروڈیوسر امبیکا اے ہندوجہ اور ڈائریکٹر لینا یادیو ہیں۔ بین کنگلسے کو کاسٹ کرنے کا سہرا پروڈیوسر امبیکا کو جاتا ہے، جنہوں نے ان کی شرائط پر انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کیا۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں امیتابھ بچن، آر مدھوان اور شردھا کپور شامل ہیں یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ پروڈیوسر نے ہالی وڈ اور بولی وڈ کے دو عظیم اداکاروں کو فلم تین پتی میں یکجا کردیا۔ فلم میں امیتابھ بچن کا رول پروفیسر کا جب کہ بین کنگسلے کا کردار ایک میتھ پروفیسر کا تھا۔ فلم کی کہانی کیوںکہ سست روی کا شکار تھی، اس لیے فلم بین بہت جلد اس سے بیزار ہونے لگے۔ فلم کی موسیقی بھی کوئی خاص اثر نہ ڈال سکی۔ یوں یہ فلم باکس آفس پر ناکام ہوگئی، لیکن اس فلم کی صرف ایک خاص بات یہ تھی کہ اس میں ہولی وڈ کے بہترین اداکار نے ہندی فلموں کے بے تاج بادشاہ کے ساتھ کام کیا۔
٭بار برا موری Barbara mori: ہالی وڈ کی ایک اور حسین اور طرح دار اداکارہ باربرا مورے نے ریتھک روشن کے ساتھ فلم دی کائٹس میں کام کیا اور اپنے بے باک اور بولڈ کردار کی بنا پر خاصی شہرت پائی تھی۔ دی کائٹس ریتھک کی زندگی کا سب سے بڑا اور اہم پراجیکٹ تھا۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ بیرون ملک کی گئی تھی۔ فلم کی بھرپور پبلسٹی کی گئی اور اس پر بے تحاشہ پیسہ بھی خرچ کیا گیا۔ شوٹنگ کے دوران بار برا مورے اور ریتھک کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں بھی گردش کرنے لگیں اور یہ بھی کہا جانے لگا کہ یہ دونوں اسٹار بہت جلد شادی کرلیں گے۔ باربرا کی وجہ سے سوزانے (ریتھک کی سابق بیوی) اور ریتھک کے درمیان اختلافات کی افواہیں بھی پھیلتی رہیں۔ اس وقت بار برا بھی شاید یہ چاہتی تھی کہ ان دونوں کے تعلقات کی خبریں فلم کی شہرت میں اضافے کا باعث بنیں، لیکن جب ایک لمبے انتظار کے بعد دی کائٹس ریلیز ہوئی تو عوام نے اس فلم کو یکسر مسترد کردیا۔ یہ فلم باکس آفس پر بر طرح ناکام ہوگئی، جو کہ یقیناً ریتھک کے لے ایک بڑا دھچکا تھا کیوںکہ یہ اس کی ہوم پروڈکشن فلم تھی۔ یہ فلم ریتھک اور سوزانے کے رشتے میں دراڑ ڈال چکی تھی، جب کہ بار برا اپنا کام مکمل کرکے اپنے وطن سدھار چکی تھی۔ فلم کی کام یابی یا ناکامی سے اسے کوئی خاص فرق نہ پڑا کہ اسے مزید ہندی فلموں میں کام نہیں کرنا تھا، جب کہ کائٹس کی ناکامی نہ صرف ریتھک کا سرمایہ ڈبونے کا باعث بنی بل کہ اس سے ریتھک کے کیریئر پر بھی بڑے منفی اثرات مرتب ہوئے۔ ایسا لگتا تھا کہ اس فلم کے ذریعے ریتھک اپنی خواہش پوری کر رہے ہیں۔ اس لیے انہوں نے کسی کی پروا نہ کی اور کائٹس کو ایک غیرملکی طرز کی فلم بنانے کی بھرپور کوشش کی۔
٭کلائیواسٹنڈنClive standen: ہالی وڈ کے ایک اور جانے مانے اداکار کلائیو اسٹنڈن جنہوں نے رابن ہڈ اور گیم آف تھرونز جیسے میگا پروجیکٹس کیے، کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ کلائیو نے ایک ہندی فلم نمستے لندن میں کام کیا۔ اس فلم میں وہ کترینہ کیف کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئے۔ نمستے لندن کی دیگر کاسٹ میں اکشے کمار اور رشی کپور شامل تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ہوئی تھی گو کہ کلائیو کا رول مختصر تھا، لیکن اپنی اچھی پرفارمینس سے انہوں نے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ ضرور کیا تھا۔
٭ڈن کین کرسٹوفرDuncan christopher : ہالی وڈ کے ایک اور نام ور ایکٹر ڈنکین کرسٹوفر نے شاہ رخ خان کی فلم مائی نیم از خان میں امریکن صدر کا کردار ادا کیا تھا۔ گو کہ یہ رول مختصر تھا لیکن اپنا بھر پور تاثر قائم کر گیا تھا۔
٭سارہ تھامسنSara thamphson: کی وجہ شہرت فلم Cruel intension2ہے۔ سارہ نے بولی وڈ کی ایک فلم راج نیتی میں کام کیا اور اس فلم میں اس کے مقابل اداکار رنبیر کپور تھے، دیگر ایکٹرز کی طرح سارہ کا رول بھی مختصر تھا، لیکن سارہ اس پر بھی بہت خوش تھی کہ اس نے ہندی فلم میں کام کیا ہے اور سارہ کی خواہش ہے کہ وہ مزید ہندوستانی فلموں کام کرے۔ اس سلسلے میں وہ ہندی سیکھنے کی کوشش بھی کرتی رہی۔
٭ٹیفنی ملہیرون Tiffany mulheron: برطانوی اداکارہ ہیں اور ان کی وجہ شہرت فلم راک این رول ہے۔ ٹیفنی نے ایک بھارتی فلم نمستے لندن میں کام کیا۔ اس فلم میں ان کے مقابل اکشے کمار تھے۔ فلم میں ٹیفنی کا کردار سوسن نامی لڑکی کا تھا، جو اکشے سے پیار کرتی ہے۔ ٹیفنی کو اس فلم میں کام کرنا بہت اچھا لگا اور ان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں مزید کسی اچھے پروجیکٹ کی آفر ہوئی تو وہ ضرور انڈین فلم میں کام کریں گی۔
٭ربیکا بیریڈسRebecca breeds: کا شمار بھی ہولی وڈ کی کام یاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ایک بھارتی فلم میں کام کیا یہ فلم فرحان اختر اور سونم کپور کی بھاگ مکا سنگھ بھاگ تھی۔
٭لاسٹر اسپائٹ Laster speight: ہالی وڈ کے جانے مانے اداکار ہیں۔ ان کی فلموں میں ٹرانس فرامرز اور ڈارک آف دی مون شامل ہیں۔ لاسٹر نے بھی ایک بولی وڈ فلم میں کام کیا۔ یہ فلم انٹر نیشنل کھلاڑی تھی۔ اس فلم لاسٹر کے زیادہ تر سین اکشے کمار کے ساتھ تھے۔ لاسٹر مزید ہندی فلموں میں کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
٭ریچل شیلے Rachel shelley: اس برطانوی اداکارہ نے عامر خان کی مشہور اور کام یاب فلم لگان ونس اپون آ ٹائم ان انڈیا میں کام کیا ہے۔ عامر کی یہ فلم آسکر کے لیے بھی نام زد کی گئی تھی۔ ریچل شیلے کے کام کو سب ہی نے پسند کی ایک ہم درد اور نر مدل رکھنے والی لڑکی ایلزبتھ رسل جو کسی کی حق تلفی برداشت نہیں کر سکتی اور اس کے خلاف آواز اٹھاتی ہے۔
٭پال بلیک تھرون paul blachthron: نے فلم لگان میں کیپٹن اینڈریو رسل کا یاد گار کردارکیا تھا۔ فلم لگان میں مختصر اور بڑے کرداروں میں کئی غیر ملکی فن کاروں نے کام کیا۔ ان میں ایک نمایاں نام پال بلیک تھرون کا بھی ہے۔
٭ٹوبی اسٹیفنToby stephensa : ایک بر طانوی اداکار ہیں جنہوں نے ایک کام یاب فلم ڈائی این اَدر ڈے die an other day میں کام کیا اور یہ فلم ہی ان کی وجہ شہرت بھی بنی ٹوبی نے ایک انڈین فلم منگل پانڈے میں کام کیا۔ اس فلم میں ان کا کردار کیپٹن ولیئم گورڈن کا تھا۔ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں عامر خان، رانی مکھرجی اور امیشا پاٹل شامل تھیں۔