اجے دیوگن نے دبنگ خان کو یاروں کا یار قرار دے دیا

اداکار اجے دیوگن نے شاہ رخ خان سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں سرد مہری دکھائی


ویب ڈیسک August 15, 2015
اداکار اجے دیوگن نے سلمان خان کے ساتھ ایکشن فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دبنگ اسٹار سلمان خان کو یاروں کا یار قرار دیا جب کہ کنگ خان سے متعلق سرد مہری کا مظاہرہ کیا۔

بالی ووڈ کے ستاروں کی آپس میں دوستی اور دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جس کا برملا اظہار مختلف تقریبات سمیت سوشل میڈیا پر بھی کرتے رہتے ہیں جب کہ اجے دیوگن کی سلمان خان سے دوستی اور کنگ خان سے دشمنی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے جس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔



سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اداکار اجے دیوگن کی مداح نے ان سے دبنگ خان سے متعلق پوچھا تو انہوں نے سلمان خان کو یاروں کا یار کہہ کر دوستی کا حق ادا کیا وہیں انہوں نے شاہ رخ خان سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں سرد مہری دکھائی جس سے دونوں اداکاروں میں کے کشیدہ تعلقات کا خوب اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔



اپنے مداح کے سوال کے جواب میں اداکار اجے دیوگن نے سلمان خان کے ساتھ ایکشن فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی۔



واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار شاہ رخ خان اور اجے دیوگن نے ایک ساتھ یورپی ملک بلغاریہ میں کھانا ایک ساتھ کھایا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان دوستی کی خبریں عام ہوئیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔