رینجرز کا وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اخترجدون کے گھر پر چھاپہ
رینجرز نے اخترجدون کے محافظ کو حراست میں لے لیا
WASHINGTON:
رینجرز نے وزیراعلیٰ سندھ کےمعاون خصوصی اور سابق صوبائی وزیر اخترجدون کےگھرپر چھاپا مارا کر ان کے محافظ کو حراست میں لےلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور سابق وزیر ٹرانسپورٹ اخترجدون کےگھرپر چھاپا مارا اور اس دوران 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اختر جدون کے ترجمان کا کہنا ہےکہ رینجرز نے شک کی بنیاد پر ان اخترجدون کے محافظ کو حراست میں لیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ رینجرز نے اختر جدون کے گھر پرچھاپے کے دوران3 افراد کو حراست میں لیا ہے تاہم اس دوران اخترجدون کو حراست میں نہیں لیا گیا۔
واضح رہے کہ اختر جدون گزشتہ دور حکومت میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ رہے ہیں جب کہ اس وقت وہ وزیراعلیٰ سندھ کےمعاون خصوصی برائے بلدیات ہیں۔