لیبیا کے شہر بن غازی میں فوجی کارروائی پرغورکررہے ہیںامریکا

امریکا لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفارت خانے پر حملہ کرنے والوں کے خلاف فوجی کاروائی کرنے پر غور کررہا ہے۔

امریکا لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفارت خانے پر حملہ کرنے والوں کے خلاف فوجی کاروائی پرغورکررہا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

امریکا نے کہا ہے کہ وہ لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفارت خانے پر حملہ کرنے والوں کے خلاف فوجی کاروائی کرنے پر غور کررہا ہے ۔



لیبیا میں امریکی فوجی حکام کے مطابق بن غازی میں ان لوگوں کے خلاف فوجی کاروائی ہو سکتی ہے جنہوں نے بن غازی میں 11 ستمبر کو امریکی سفارت خانے پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں امریکی سفیر کرسٹو فر اسٹیونز سمیت امریکی سفارتخانے کے 3 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق امریکی سفیر کے قتل کا جواب دینے پر غور ہورہا ہے۔ یہ فوجی کاروائی حملہ کرنے والے انتہا پسندوں کے خلاف کی جائے گی۔


واضح رہے کہ لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں گستاخانہ فلم کے خلاف مظاہروں کے دوران امریکی قونصل خانے پر راکٹ حملہ کیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story