کراچی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لئے ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ورلڈ الیون کی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کے پاکستان کرکٹ کے لیے غیر محفوظ ملک نہیں ہے۔


ویب ڈیسک October 18, 2012
ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت سری لنکا کی ٹیم کے سابق کپتان جے سوریا کریں گے۔ فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا کی ٹیم کے سابق کپتان جے سوریا کی قیادت میں ورلڈ الیون کی ٹیم دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی۔

کراچی ایئرپورٹ پر ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کے پاکستان کرکٹ کے لیے غیر محفوظ ملک نہیں یہاں کرکٹ کھیلنے میں مزہ آئے گا۔

انٹرنیشنل ولڈ الیون کی ٹیم میں جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور دیگر ملکوں کے کھلاڑی شامل ہیں۔ سری لنکا کی ٹیم کے سابق کپتان جے سوریا ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے۔ ان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کےریکارڈو پاؤل، اسٹیون ٹیلر، جیرمین لاسن، ایڈم سین فورڈ ،جنوبی افریقہ کے جسٹن کیمپ، لوٹس بوس مین، آندرے نیل، آندرے سی مور، نینٹی ہےورڈ اور افغانستان کےشاہ پور زدران ، محمد شہزاد ورلڈ الیون کا حصہ ہوں گے۔

دوسری طرف پاکستان الیون کی قیادت شاہدآفریدی کریں گے جب کہ ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں میں یونس خان ،ناصر جمشید، اسد شفیق ،شاہ زیب حسن، خالد لطیف ، عمر اکمل ،فواد عالم ، شعیب ملک، عمر گل ، محمد سمیع ،وہاب ریاض اور سرفراز شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں