ہری پور ضمنی انتخاب مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کو پچھاڑ دیا

مسلم لیگ (ن) کے بابرزمان نے 1لاکھ16ہزار624ووٹ حاصل کئےجب کہ تحریک انصاف کےراجہ عامر78ہزار512 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے


ویب ڈیسک August 16, 2015
مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بابر نواز اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ عامر کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ فوٹو; فائل

ISLAMABAD: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 ہری پور ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے بابر نواز نے تحریک انصاف کے عامر زمان کو شکست دے دی۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 19 ہری پور میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہا۔ ضمنی انتخاب کے لئے 9 امیدوار میدان میں تھے تاہم مسلم لیگ (ن) کے بابر زمان نے 1لاکھ16ہزار624ووٹ حاصل کئے جب کہ تحریک انصاف کے راجہ عامر 78ہزار512 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 77 ہسار 480 ہے جس کے لئے 553 پولنگ اسٹیشنز اور 1218 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے۔

ملک کی تاریخ میں پہلی بار ووٹنگ کے لئے بائیو میٹرک مشینوں کا استعمال کیا گیا اور تجرباتی بنیادوں پر 30 پولنگ اسٹیشنز پر بائیو میٹرک مشینیں لگائی گئیں۔ 40 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جب کہ 209 کو حساس قرار دیا گیا تھا جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور فوج ایف سی اور پولیس کے جوانوں کو حلقے میں تعنیات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہری پور سے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار راجہ عامر کامیاب قرار پائے تھے جسے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عمر ایوب نے چیلنج کردیا تھا اور پھر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد (ن) لیگ کے امیدوار فاتح قرار پائے۔ اس بار تحریک انصاف کے امیدوار نے (ن) لیگ کی فتح کو چیلنج کیا جس پر سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی فتح کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |