حج آپریشن کا آغاز 150 عازمین حجاز مقدس روانہ

پی آئی اے اور وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام نے عازمین کو الوداع کہا۔


ویب ڈیسک August 16, 2015
آج 3 حج پروازیں عازمین کو لے کر سعودی عرب کے لئے روانہ ہوں گی۔ فوٹو: فائل

پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لے کر حجاز مقدس کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لے کر کراچی سے سعودی عرب کے لئے روانہ ہوئی، عازمین کو الوداع کہنے کے لئے پی آئی اے اور وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ حجاج کرام کے ساتھ آنے والوں کو ایئرپورٹ کی حدود میں داخلے کی اجازت نہ ملی جس کے باعث بڑی تعداد میں عزام کرام کے لواحقین کو مایوس ہی گھروں کو لوٹنا پڑا۔

آج 3 حج پروازیں عازمین کو لے کر سعودی عرب کے لئے روانہ ہوں گی جب کہ امسال ایک لاکھ 83 ہزار 468 عازمین نجی پروازوں جب کہ ایک لاکھ 43 ہزار 121 عازمین حج کی سعازت حاصل کریں گے اور حج آپریشن 16 ستمبر تک جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں