بھگوان داس کمیشن رپورٹ کےمطابق گیس کی فی کلولاگت 17 روپے ہے چیف جسٹس

بھگوان داس کمیشن رپورٹ کےمطابق گیس کی فی کلولاگت 17 روپے ہے۔ چیف جسٹس


ویب ڈیسک October 18, 2012
بھگوان داس کمیشن رپورٹ کےمطابق گیس کی فی کلولاگت 17 روپے ہے۔ چیف جسٹس فوٹو فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ بھگوان داس کمیشن رپورٹ کےمطابق گیس کی فی کلولاگت 17 روپے ہے جو 99 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےحوالےسےکیس کی سماعت کی، جس میں بھگوان داس کمیشن رپورٹ پیش کی گئی جس کےمطابق گیس کی اصل لاگت فی کلو 17 روپے ہے جو 99 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔

سیکرٹری پیٹرولیم نےعدالت کوبتایا کہ قیمتوں کے تعین کے لئے صدر نے گیس کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں جن کے مطابق سی این جی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی) اورکابینہ دیتی ہے ۔

اس موقع پرجسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ اٹھا رویں ترمیم کے بعد ای سی سی نرخ مقررکرنے کی منظوری کیسے دے سکتی ہے، عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات اورسی این جی کی قیمتوں سے متعلق وضاحت اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وارردو بدل کے حوالے سے اوگرا اوروزرات پٹرولیم کو اختیارات دینےکی تفصیلات طلب کرلیں۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین اوگراکو گیس نرخوں کے تعین کی تفصیل پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں