ترکی میں بم دھماکے اورفائرنگ سے3 فوجیوں سمیت سیکیورٹی اہلکارہلاک

دونوں واقعات کی اب تک کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی


ویب ڈیسک August 16, 2015
عراق کی سرحد سے ملحقہ شہرسیمدنلی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکارکو ہلاک کردیا،فوٹو فائل

ترکی میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 فوجیوں سمیت 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ترکی کے مشرقی شہربنگول میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 3 فوجی ہلاک جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔عراق کی سرحد سے ملحقہ شہرسیمدنلی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکارکو ہلاک کردیا۔ دونوں واقعات کی اب تک کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ترکی میں ہونے والے دھماکوں کے بعد کالعدم قراردی گئی کردستان ورکرز پارٹی اور حکومت کے مابین جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے ترکی میں پرتشدد واقعات میں 70 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |