قصورزیادتی کیسجے آئی آٹی نے 20 سے زائد متاثرین کے بیانات قلمبند کرلئے

جے آئی ٹی نےسابق ڈی پی او قصوررائے بابر سمیت 6 پولیس افسران کے بیان بھی ریکارڈ کرلئے


ویب ڈیسک August 16, 2015
بچوں سے زیادتی سے متعلق اب تک 24 مقدمات درج ہوچکے ہیں فوٹو: فائل

قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی اوران کی وڈیو بنانے کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی آٹی نے 20 سے زائد متاثرین کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں۔

قصور کے نواحی گاؤں حسین خان والا میں بچوں سے زیادتی اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی طرف سے گزشتہ روز بھی تحقیقات جاری ہیں، ٹیم اب تک 20 سے زائد متاثرین کے بیانات قلمبند کرچکی ہے،اس کے علاوہ ساتھ سابق ڈی پی او قصوررائے بابرسمیت 6 پولیس افسران کے بیان بھی ریکارڈ کئے ہیں جب کہ زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں کا طبی معائنہ بھی کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ جلد جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو بھجوائی جائے گی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی سے متعلق اب تک 24 مقدمات درج ہوچکے ہیں، اب تک اس کیس میں کل 15 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں جن میں سے 10 سے زائد ملزمان سے سی آئی اے پولیس کی ٹیم لاہور میں تفتیش کررہی ہے جب کہ تنزیل الرحمن اور رمضان عرف جانا نامی ملزمان مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |