ملالہ کی حالت تسلی بخش ہے واجد شمس الحسن کو ملنے نہیں دیا گیا

ملالہ نےاب تک کئےگئےعلاج کانہایت اچھا ریسپونس دیا ہے۔ ڈاکٹرز


ویب ڈیسک October 18, 2012
ملالہ نےاب تک کئےگئےعلاج کانہایت اچھا ریسپونس دیا ہے۔ ڈاکٹرز ۔ فوٹو فضل خالق

KARACHI: کوئن الزبتھ اسپتال کےڈاکٹرزکاکہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کی حالت تسلی بخش ہے، پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

برطانیہ کےشہربرمنگھم کےکوئن الزبتھ اسپتال میں بین الااقوامی میڈیا کوبریفنگ کےدوران ڈاکٹرزکا کہنا تھا کہ وہ ملالہ کی صحت سےبلکل مطمئن ہیں اور روزانہ کی بنیاد پران کاچیک اپ کیاجارہا ہے۔

اسپتال میں ملالہ کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، واجد شمس نے تصدیق کی ہے کہ وہ ملالہ کی عیادت کیلیے اسپتال گئے تاہم انھیں ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اسپتال کی جانب سےجاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ملالہ کی صحت میں خاصی بہتری آئی ہے ماہرنیورولوجسٹس کی ٹیم ملالہ کے علاج میں مصروف ہے اورملالہ نےاب تک کئےگئےعلاج کانہایت اچھا ریسپونس دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |