دہشت گردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کوہرصورت کامیاب بنائیں گےوزیراعظم نواز شریف
قانون نافذ کرنے والے ادارے آخری دہشتگر د کے خاتمے تک اپناکام جاری رکھیں،وزیراعظم
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کو ہرصورت کامیاب بناکر دہشت گردوں کو ان کی کمین گاہوں سے ڈھونڈ کر ختم کریں گے۔
وزیراعظم نوازشریف نے وزیرداخلہ پنجاب شجاع خان زادہ کی شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شجاع خان زادہ قوم کے بہادرسپوت تھے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائےگی،دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کو ہرصورت کامیاب بنائے گی، شجاع خان زادہ کی شہادت سے دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑنے کا پیغام ملا ہے، دہشت گردوں کو ان کی کمین گاہوں سے ڈھونڈ کر ختم کریں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپنا کام جاری رکھیں۔