آرمی چیف کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو شجاع خانزادہ پرحملے کے مجرموں تک پہنچنے کی ہدایت

پاکستان کودہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے شجاع خانزادہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک August 16, 2015
دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتے، جنرل راحیل شریف فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پرحملے کی تحقیقات اور اس کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q415/q415.webp

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹوئٹر پرجاری پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی شجاع خانزادہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شجاع خانزادہ ایک بہادر افسر تھے، انہوں نےعظیم مقصد کے لیے قربانی دی،پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے شجاع خانزادہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، ایسے بزدلانہ حملے ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حملے کی تحقیقات اور مجرموں تک پہنچنے کی ہدایت کی۔

https://img.express.pk/media/images/q512/q512.webp

https://img.express.pk/media/images/nawaz-61/nawaz-61.webp

وزیراعظم نوازشریف نے وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شجاع خان زادہ قوم کے بہادرسپوت تھے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائےگی اور انہیں ہمیشہ قومی ہیرو کی طرح یاد رکھا جائے گا، دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کو ہرصورت کامیاب بنائے گی، شجاع خان زادہ کی شہادت سے دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑنے کا پیغام ملا ہے، دہشت گردوں کو ان کی کمین گاہوں سے ڈھونڈ کر ختم کریں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپنا کام جاری رکھیں۔

https://img.express.pk/media/images/q611/q611.webp

https://img.express.pk/media/images/imran-kha2/imran-kha2.webp

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شجاع خانزادہ پر خود کش حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شجاع خانزادہ تحریک انصاف کے بانی ارکان میں شامل تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں عمران خان نے شجاع خانزادہ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی شجاع خانزادہ کے احترام میں ان کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار نہیں کھڑا کرے گی۔

https://img.express.pk/media/images/q78/q78.webp

https://img.express.pk/media/images/altaf1/altaf1.webp

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی شہادت کو قومی سانحہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے اہل پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے امن پسند عوام کو شدید دکھ اورافسوس ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں