اُس وقت کی حکومت نے سانحہ کارساز کےثبوت ضائع کردیئے تھےقائم علی شاہ

سانحہ کارساز کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو آئندہ دو ہفتوں ‏میں رپورٹ پیش کرے گی


ویب ڈیسک October 18, 2012
سانحہ کارساز کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو آئندہ دو ہفتوں ‏میں رپورٹ پیش کرے گی۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اُس وقت کی حکومت نے سانحہ کارسازکے تمام ثبوت ضائع کردیئے تھے۔

یادگار سانحہ کارساز کے دورے کے موقع پر میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے ‏قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو آئندہ دو ہفتوں ‏میں رپورٹ پیش کرے گی ، سانحہ کارساز کی ذمہ داری اس وقت کے وزیر اعلیٰ سندھ ارباب ‏غلام رحیم پر عائد ہوتی ہے انہوں نے سانحے کی ایف آئی آر درج کرنے میں پس ‏وپیش سے کام لیاتھا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اپنے شہداکونہیں بھولتی اور سانحہ کارساز میں کارکنوں نے اپنی قائد کے لئے جوبے مثال ‏قربانیاں دیں اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |