انڈونیشیا کے لاپتہ مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا حکام کا ہلاکتوں کی تصدیق کرنے سے گریز

طیارے میں عملے کے 5 ارکان سمیت 54 مسافر سوار تھے، حکام

طیارے میں عملے کے 5 ارکان سمیت 54 مسافر سوار تھے، حکام. فوٹو:فائل

SAN ANTONIO:
انڈونیشیا کے لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ مشرقی حصے سے مل گیا جب کہ حکام نے طیارے میں سوار 54 افراد کی ہلاکت سے متعلق فی الحال تصدیق نہیں کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے پاپوا سے اے ٹی آر 42-300 طیارے نے 54 مسافروں کو لے کراوکسیبل کے لئے پرواز بھری تو فضا میں بلند ہونے کے صرف 10 منٹ بعد طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا۔مسافر طیارے میں 44 مرد و خواتین کے علاوہ 5 بچے اور عملے کے 5 افراد سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقے اوکبیپ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مسافر طیارے کا ملبہ دیکھا ہے تاہم حکام نے مسافر طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے میں سوار مسافروں کے زندہ بچنے یا نہ بچنے کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔


دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل ایئرٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ حکام لاپتہ ہونے والے طیارے سے متعلق تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں جب کہ پہاڑی علاقے اوکبیپ کے شہریوں نے مسافر طیارے کو تباہ ہوتے دیکھا ہے جس کے بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیموں کے علاوہ پولیس اور فوجی دستے روانہ کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی انڈونیشیا کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔
Load Next Story