پنجاب میں شجاع خانزادہ کی شہادت پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شجاع خانزادہ کی قربانی کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے، شہبازشریف


ویب ڈیسک August 16, 2015
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شجاع خانزادہ کی قربانی کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے، شہبازشریف۔ فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی خودکش حملے میں شہادت پر صوبے بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے صوبائی وزیرداخلہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبے بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا اور شہید کے لواحقین سے ہمدری اور اظہارتعزیت کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شجاع خانزادہ دیانت، محنت اور جرأت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ تھے جن کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانی رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شجاع خانزادہ کی شہادت سے ملک سچے پاکستانی اور سیاستدان سے محروم ہوگیا سفاک قاتل عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی شہادت کے صدمے کوالفاظ میں بیان سے قاصر ہوں وہ میرے ساتھی تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں