شامی فوج کی دمشق میں بمباری 70 افراد ہلاک اور200 سے زائد زخمی

شامی فوج نے دمشق کے قریب حکومت کے خلاف برسرپیکار گروپ کے زیرتسلط علاقے ڈوما میں بمباری کی،غیرملکی خبررساں ایجنسی


ویب ڈیسک August 16, 2015
بمباری کے نتیجے ہلاک اور زخمیوں کی بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں۔ فوٹو:فائل

حکومت کے خلاف برسرپیکار گروپ کے زیرتسلط علاقے ڈوما میں شامی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شامی فوج نے دمشق کے قریب حکومت کے خلاف برسرپیکار گروپ کے زیرتسلط علاقے ڈوما میں بازار پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک اور 200 سے زائد کے زخمی ہوگئے جب کہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ فوج کی بمباری کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جب کہ بازار میں کھڑی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

شام میں سرگرم انسانی حقوق کی تنظیموں کے مبصرین کے مطابق فوج کی جانب سے کی گئی بمباری شہری علاقے میں کی گئی جب کہ کارروائی میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔

واضح رہے کہ دمشق کے قریبی علاقے ڈوما کو حکومت کے خلاف برسرپیکار گروپ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔