عمران خان کا شجاع خانزادہ کی نشست پر اپنا امیدوار کھڑا نہ کرنے کا اعلان
پی ٹی آئی شجاع خان زادہ کے احترام میں ان کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار نہیں کھڑا کرے گی،عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اٹک خودکش حملے میں شہید ہونے والے شجاع خانزادہ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اٹک خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شجاع خانزادہ کی ہلاکت پر رنج وغم کا اظہار کیا جب کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں عمران خان نے شجاع خانزادہ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی شجاع خانزادہ کے احترام میں ان کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار نہیں کھڑا کرے گی۔
واضح رہے کہ اٹک کے علاقے شادی خان میں خود کش حملے میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل(ر)شجاع خانزادہ سمیت 16 افراد شہید ہوگئے جب کہ وہ پی پی 16 اٹک2 سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔