مولانا فضل الرحمان کا متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا اعلان 

الیکشن ملتوی ہونے کے حوالے سے زمینی حقائق موجود نہیں، مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک October 18, 2012
ہمیشہ فوجی کارروائی کی مخالفت کی ہے ،مولانا فضل الرحمان، فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے متحدہ مجلس عمل(ایم ایم اے) کی بحالی کااعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل(ایم ایم اے) کی بحالی سے متعلق ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل میں شمولیت کے لئے اگرجماعت اسلامی رابطہ کرے گی تو اس بارے میں سوچاجاسکتا ہے لیکن آج ہونے والے اجلاس میں جماعت اسلامی کی ایم ایم اے میں شمولیت سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو اس سلسلے میں آئندہ ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے التوا سے متعلق کوئی بھی زمینی حقائق موجود نہیں۔ہم نے ہمیشہ ملک میں فوجی کارروائی کی مخالفت کی۔ انہوں کہا کہ ہم نہ تو طالبان کا حصہ ہیں اورنہ ہی حکومت کا۔

اس موقع پر صاحبزادہ ابوالخیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی صورتحال کے پیش نظرمتحدہ مجلس عمل بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تنظیم سازی اور دیگر امورکا فیصلہ آئندہ اجلاس میں کیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |