حکومت کا کسی ادارے سے تصادم نہیں وزیراعظم راجہ پرویزاشرف

ملالہ یوسف زئی نے جس سوچ کے خلاف آواز اٹھائی اس کے خاتمہ کے لئے قوم کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیر اعظم

ملالہ یوسف زئی نے جس سوچ کے خلاف آواز اٹھائی اس کے خاتمہ کے لئے قوم کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیر اعظم, فوٹو: ایکسپریس/ فائل

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت کا کسی بھی ادارے سے کوئی تصادم نہیں سب کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

سپریم کورٹ بار کے ظہرانےسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ جمہوریت کو مزید پھلنے پھولنے کا موقع ملنا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کا کسی بھی ادارے سے کوئی تصادم نہیں ہم سب کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔


وزیراعظم نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے جس سوچ کے خلاف آواز اٹھائی اس کے خاتمے کے لئے پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے بارایسوسی ایشن کے لئے ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان بھی کیا اوریقین دہائی کرائی کہ کمپلیکس کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story