شدت پسند سوچ رکھنے والوں نے ملالہ پرحملہ اورمیری ماں کوشہید کیا بلاول بھٹو زرداری

ملالہ یوسف زئی کو کچھ روز قبل سوات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی تھی


ویب ڈیسک October 18, 2012
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ دہشت گردی پھیلانے والی اس سوچ کو شکست دینے کے لئے ہم پرُعزم ہیں۔ رائٹرز/ فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شدت پسند سوچ رکھنے والوں نے ملالہ یوسف زئی پر حملہ اور میری ماں کو شہید کیا۔

سانحہ کارساز کے شہدا کی پانچویں برسی کے موقع پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ دہشت گردی پھیلانے والی اس سوچ کو شکست دینے کے لئے ہم پرُعزم ہیں۔

18اکتوبر2007کو کئی سال کی جلاوطنی کاٹنے کے بعد بینظیر بھٹو جب پاکستان واپس آئیں توکراچی میں کارساز کے مقام پران کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 200 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور اسی سال 27 دسمبرکو راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کے بعد جب وہ واپس جارہی تھیں توانہیں شہید کر دیا گیا تھا۔

ملالہ یوسف زئی کو کچھ روز قبل سوات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی تھی جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں