اقتدارملاتوکراچی کے معاملات کوسنجیدہ لینگے نوازشریف

حکیم سعیدکے قتل پرگورنرراج لگاکراپنی حکومت قربان کردی تھی،حبیب جان بلوچ سے ملاقات

حکیم سعیدکے قتل پرگورنرراج لگاکراپنی حکومت قربان کردی تھی،حبیب جان بلوچ سے ملاقات . فوٹو ایکسپریس

مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اتحادیوں کوخوش کرنے کیلیے جمہوریت کو دائو پر لگارہی ہے،کراچی ملک کامعاشی حب ہے اور ملک کے معاشی حب میں امن کا قیام ممکن نہ ہوناجمہوریت کی نفی ہے ،اقتدارملاتوکراچی کے معاملات کوسنجیدگی سے لیں گے،

ماضی گواہ ہے کہ جب حکیم سعیدکاقتل ہوا تو ہم نے اپنی حکومت کوقربان کر کے گورنرراج نافذکیا۔وہ اتوارکوفرینڈزآف لیاری کے کنوینر،پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے سابق رکن اور کراچی سٹی الائنس کے مرکزی رہنماحبیب جان کی قیادت میں وفدسے گفتگوکررہے تھے۔اس موقع پرن لیگ سندھ کے صدرغوث علی شاہ،مرکزی سیکریٹری اطلاعات مشاہداللہ خان اوردیگربھی موجودتھے۔نوازشریف نے کہاکہ کراچی تمام پاکستانیوں کیلیے نہ صرف معاشی بلکہ سیاسی حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔کراچی سٹی الائنس کی جانب سے انہیں لیاری کے دورے کی دعوت دی گئی


جس پر نواز شریف نے دو ٹوک موقف اختیارکرتے ہوئے کہاکہ ہماری حکومت آتے ہی لیاری کے کھیلوں سے وابستہ افراد کو بہترمقام دلائیںگے اورلیاری میںکھیلوں کی صورتحال بہتر بنانے میں ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔انھوں نے لیاری کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارامشن پاکستان کے معاشی حب کراچی کومضبوط کرناہے،اس لیے لیاری سمیت شہرکے تمام مضافاتی علاقوں کی بہتری کیلیے ہرممکن اقدامات کیے جائیںگے۔دریں اثناحبیب جان نے نوازشریف کی جانب سے لیاری پردوٹوک موقف اختیارکرنے کاشکریہ اداکرتے ہوئے حکومت سندھ کی جانب سے محبت سندھ ریلی پرپابندی کی شدیدمذمت کی،حبیب جان نے کہاکہ حکومت اپنے اتحادیوں کوخوش کرنے کیلیے جمہوریت کونقصان پہنچارہی ہے

اگریہی سلسلہ چلتارہاتویہ کسی بڑے طوفان کاپیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے،لیاری میں آپریشن کرکے پیپلزپارٹی نے ذوالفقاربھٹو اور شہیدبینظیربھٹوکی جمہوریت کیخلاف کام کیاہے۔عذیر بلوچ اورظفر بلو چ پر میڈیا میں آنے پرپابندی سپریم کورٹ اورانسانی حقوق کی تنظیموں کیلیے سوالیہ نشان ہے۔ دریں اثنانوازشر یف نے پارٹی کو آئندہ انتخابات کی بھرپورتیاریوںکی ہدایت کردی جبکہ پارٹی کے صوبائی صدر،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی کی ضلعی تنظیموں سے مشاورت کیلیے ضلعی صدورکامشاورت اجلاس منگل کولاہورمیں طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ،ٹکٹ ہو لڈرزاورپارٹی تنظیموں سے مشاورت کی جائیگی اوراس کاآغازپارٹی کی تنظیموں سے پنجاب سے کیاجارہاہے۔این این آئی کے مطابق مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیرکے مرکزی سیکریٹری مالیات چوہدری محمدسعیدنے لندن میں ہی نوازشریف سے ملاقات کی اوراہم امورپرتبادلہ خیال کیا۔نوازشریف نے اس موقع پرکہاکہ اقتدارمیں آئے تو آزادکشمیرکی ترقی کیلیے تمام وسائل بروئے کارلائیںگے۔
Load Next Story