شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کا مقدمہ درج دہشتگردی کی دفعات بھی شامل

مقدمے میں ایکسپلوسیوایکٹ کی دفعہ سمیت انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7، 427،436،324 اور 302 بھی شامل کی گئی ہیں۔


ویب ڈیسک August 17, 2015
مقدمے میں ایکسپلوسیوایکٹ کی دفعہ سمیت انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7، 427،436،324 اور 302 بھی شامل کی گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر حملے کا مقدمہ تھانہ رنگو میں درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رنگو غلام شبیر کی مدعیت میں شہید وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا جس میں قتل، اقدام قتل اوردہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ کی دفعہ 16 بھی لگائی گئی ہے جب کہ اس کے علاوہ مقدمے میں ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعہ سمیت انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7، 427 ،436،324 اور302 بھی شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزاٹک میں وزیرداخلہ پنجاب اپنے ڈیرے میں عوامی مسائل سن رہے تھے کہ خودکش حملہ آورنے خود کو وہاں دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں شجاع خانزادہ سمیت 18 افراد شہید ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |