وزیراعظم نے مشاہداللہ خان کا استعفیٰ منظورکرلیا

مشاہداللہ خان نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو پر وضاحت پیش کی۔


ویب ڈیسک August 17, 2015
مشاہداللہ خان نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو پر وضاحت پیش کی۔ فوٹو:فائل

DALLAS, TX, US: وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیربرائے ماحولیات سینیٹر مشاہداللہ خان کا استعفیٰ منظورکرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر مشاہداللہ خان نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو سے متعلق وضاحت پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم نواز شریف کو پیش کیا جسے منظورکرلیا گیا۔

واضح رہے کہ مشاہد اللہ خان نے اپنے متنازع انٹرویو میں الزام عائد کیا تھا کہ گزشتہ سال اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام سیاسی و عسکری قیادت کے خلاف سازش تیار کر رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔