باکمال پی آئی اے کا ایک اور لاجواب کارنامہ جہاز کے سوراخوں کو پلاسٹک ٹیپ سے بند کردیا
مسافروں نے پی آئی اے انتظامیہ کی غفلت پر شدید تنقید کرتے ہوئے احتجاج کیا
FAISALABAD:
قومی ایئر لائن کی انتظامیہ نے درجنوں مسافروں کی زندگیاں اس وقت خطرے میں ڈال دیں جب پی آئی اے کے انجینئرز نے اسلام آباد جانے والی پرواز کے اگلے حصے میں ہونے والے سوراخوں کو پلاسٹک ٹیپ لگا کر بند کردیا جو ہوا کا دباؤ برداشت نہ کر سکا اور اکھڑ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 368 کے اگلے حصے میں نوز کے نیچے 2 سوراخوں کو قومی ایئر لائن کے انجینئرز نے پلاسٹک ٹیپ لگا کر بند کردیا تاہم فلائٹ کی روانگی سے قبل تیز ہوا کے باعث ٹیپ اکھڑ گئی جس کے باعث تمام مسافروں کو اتار کر لاؤنج میں بٹھا دیا گیا۔ مسافروں نے پی آئی اے انتظامیہ کی غفلت پر شدید تنقید کرتے ہوئے احتجاج کیا اور حکام سے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے انجینئرز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
https://www.dailymotion.com/video/x320zi0_pia_news