سری لنکا میں پارلیمانی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل مکملووٹوں کی گنتی جاری

پولنگ کے لئے ملک بھر میں 12 ہزار 300 سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم جب کہ 74 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا


ویب ڈیسک August 17, 2015
سری لنکا میں پارلیمنٹ کی 225 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا کے آٹھویں پارلیمانی انتخابات کے لیئے پولنگ کامقررہ وقت ختم ہوگیا اورووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں پارلیمنٹ کی 225 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں 70 فیصد سے زائد ووٹرزنے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 تک جاری رہا ۔اس موقع پر عوام نےبھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور پولنگ مراکز کے باہر عوام کی لمبی قطاریں دکھائی دیں۔

پولنگ کے لئے ملک بھر میں 12 ہزار 300 سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھےجب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے 74 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔2 کروڑ کی آبادی والے ملک میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افرادووٹ ڈالنے کے اہل تھے جب کہ انتخابی نتائج کا اعلان منگل کو کیا جائے گا۔

ان انتخابات میں رواں برس صدارتی الیکشن میں شکست کھانے والے سابق صدر راجا پاکسے مضبوط امیدوار ہیں اورمبصرین کے مطابق راجا پاکسے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کے آئندہ وزیراعظم بننے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں