وسیم اکرم فائرنگ کیس عدالت کا پولیس کو آئندہ سماعت پرحتمی چالان پیش کرنے کا حکم
عدالت نے ملزم الطاف احمد کو 28 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم پر فائرنگ کے مقدمے میں عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرتے ہوئے حتمی چالان پیش کیا جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وسیم اکرم پر فائرنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزم الطاف احمد کو پولیس نے سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کنیز فاطمہ کی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی جس پر عدالت نے ملزم الطاف احمد کو 28 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ تفتیش مکمل کرتے ہوئے حتمی چالان پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ 5 اگست کو کارساز روڈ پر پیش آیا جب کہ مقدمے کے مرکزی ملزم میجر (ر) عامر الرحمان نے پہلے ہی سیشن عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔