ایم کیو ایم کے استعفوں کی منظوری کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
استعفے دینے والے ارکان قومی و سندھ اسمبلی اور سینیٹرز اب منتخب ایوانوں کے رکن نہیں رہے، درخواست گزار کاموقف
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کےاستعفے منظور کرنے کے لئے سپرییم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفرعلی شاہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزیراعظم نوازشریف، خورشید شاہ اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سمیت 97 افراد کو فریق بنایاگیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے تمام اراکین نے خود اپنے استعفے اسپیکر قومی و سندھ اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو پیش کئے۔ استعفے دینے کے بعد انہیں منظور کرنے یا نہ کرنے کا عمل نہیں ہوتا۔ اس لئے عدالت عظمیٰ سے استدعا ہے کہ ایم کیو ایم کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو منتخب ایوانوں کے اجلاس میں جانے سے روکا جائے کیونکہ اب وہ منتخب اراکین نہیں رہے اور خالی نشستوں پر آئین کے مطابق دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان قومی و سندھ اسمبلی اور سینیٹرز نے گزشتہ ہفتے خود اپنے استعفے جمع کرائے تھے۔