این اے 122 دھاندلی کیس الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا

وکلا کے دلائل مکمل ہونے پردھاندلی کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا جو 22اگست کو سنایا جائے گا۔


ویب ڈیسک August 17, 2015
این اے 122 پر قومی اسمبلی کے اسپیکرسردارایازصادق نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو شکست دی تھی فوٹو:فائل

ISLAMABAD: الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں دھاندلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پرالیکشن ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ طرفین کے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پرٹریبونل کے جج کاظم ملک نے فیصلہ محفوظ کیا جو 22 اگست کو سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ این اے 122 پر قومی اسمبلی کے اسپیکرسردارایازصادق نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو شکست دی تھی تاہم عمران خان کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کے بعد الیکشن ٹریبونل تشکیل دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں