شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی 65 سے زائد دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی کے علاقے رجگال اور شمالی وزیرستان میں گرلمائی اور شوال میں دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 17, 2015
کارروائی میں 2 خودکش حملہ آوروں کےمارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں،آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

ISLAMABAD: شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں کم از کم 65 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ''آئی ایس پی آر'' کے مطابق جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے گرلمائی اور شوال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران کم از کم 50 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کا اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیا گیا۔

https://img.express.pk/media/images/q79/q79.webp

اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے رجگال میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q120/q120.webp

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 40 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں