تھائی لینڈ کےد ارالحکومت بنکاک میں دھماکا 27 افراد ہلاک

دوسرے بم کی موجودگی کی اطلاع کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ مندر کا اندرسے جائرہ لے رہا ،پولیس


تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے، فوٹو اے ایف پی

ISLAMABAD: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں مندر میں ہونے والے بم دھماکے میں 27 افراد ہلاک اور 78 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہندوؤں کے ایراوان مندر میں بری تعداد میں لوگ عبادت میں مصروف تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا جس میں 4 غیر ملکیوں سمیت 27 افراد ہلاک اور 78 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ نائب پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دھماکا مندد کے باہر کھڑے موٹرسائیکل میں نصب بم سے ہوا جو اتنا زوردار تھا کہ جس میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم ابتدائی طور پر27 افرد کی ہلاکت کی تصدیق ہوسکی ہے جس میں 17 خواتین بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ جس سے انسانی اعضا دور دور تک بکھر گئے جبکہ قریب کھڑی موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق کسی گروپ نے ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

https://twitter.com/sonia_leong/status/633266218921758720

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں