دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کرینگے وزیر اعظم

ملک سے دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کریں گے، وزیراعظم نواز شریف


ویب ڈیسک August 17, 2015
اجلاس میں سانحہ اٹک پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا گیا فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں ہونے والے اعلیٰ سطح کےاجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارات اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیر قومی سلامتی امورسرتاج عزیز اور طارق فاطمی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی وسیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://img.express.pk/media/images/q217/q217.webp

اس موقع پر وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد سے متعلق بھی آگاہ کیا، اجلاس میں سانحہ اٹک پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا گیا، جب کہ فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائےجائیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کریں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q316/q316.webp

https://img.express.pk/media/images/cabinet-meet/cabinet-meet.webp

وزیراعظم نوازشریف نے کابینہ اراکین کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی قسم کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں۔

https://img.express.pk/media/images/q416/q416.webp

https://img.express.pk/media/images/mushahidullah/mushahidullah.webp

اجلاس میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام سے متعلق مشاہد اللہ خان کے انٹرویو سے پیدا ہونےوالی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم نےکابینہ ممبران کوغیرذمہ دارانہ بیانات دینےسےروک دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں