سیالکوٹ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شہید پاکستان کا بھی بھرپور جواب

بھارتی فوج نے چارواہ سیکٹر میں شہری آبادیوں ٹھٹھی ندروال، ٹھٹھی خورد اور ٹھٹھی گوجراں کو نشانہ بنایا


ویب ڈیسک August 18, 2015
گزشتہ ایک ماہ کے دوران بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں کئی شہری شہید ہوچکے ہیں فوٹو: فائل

GILGIT: ورکنگ باؤنڈری پر چارواہ سیکٹر میں بھارتی فوجی کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری شہید ہوگیا۔

چناب رینجرز ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ورکنگ باؤنڈری پر سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر میں ٹھٹھی ندروال،ٹھٹھی خورد اور ٹھٹھی گوجراں نامی شہری آبادیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ٹھٹھی خورد میں ایک شہری شہید ہوگیا۔ رینجرز کے جوان بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں کئی شہری شہید ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں