سانحہ اٹک میں شجاع خانزادہ کے زخمی چچا بھی جاں بحق

خودکش حملے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی


ویب ڈیسک August 18, 2015
امریز خان شدیس زخمی حالت میں ملبے سے نکالے گئے تھے فوٹو: فائل

لاہور: وزیر داخلہ پنجاب شجاع خازادہ پر ہونے والے خودکش حملے میں ان کے زخمی چچا بھی جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

شجاع خانزادہ کے چچا امریز خان کو خودکش حملے کے بعد ملبے سے زخمی حالت میں نکالا گیا تھا ، انہیں اٹک کے مقامی اسپتال ہی میں طبی امداد دی جارہی تھی تاہم دو روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ دم توڑ گئے، جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اٹک کے قریب شجاع خانزادہ پر اس وقت خودکش حملہ کیا گیا تھا جب وہ اپنے آبائی گاؤں میں لوگوں کے مسائل سن رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں