رشید گوڈیل پر حملہ کرکے کراچی کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی گئی خورشید شاہ

قائد حزب اختلادف خورشید شاہ نے کراچی کے اسپتال میں ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی عیادت کی۔

دہشت گرد کراچی کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، خورشید شاہ، فوٹو:فائل

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کو نائن زیرو بھیجنے کا فیصلہ مل کر کیا جب کہ رشید گوڈیل پر حملے کرکے کراچی کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی گئی


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ لیاقت نیشنل اسپتال گئے جہاں انہوں نے رشید گوڈیل کی طیبعت کے حوالے سے ایم کیوایم کے رہنماؤں معلومات حاصل کیں جب کہ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو ایم کیو ایم سے مذاکرات کرنے کے لیے نائن زیرو بھیجنے کا فیصلہ مل کر کیا تاہم رشید گوڈیل پر حملہ کرکے مذاکرات کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان سب سے بڑا مسئلہ ہے اور حالات کی بہتری کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے جب کہ ملک دشمنوں کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کھٹک رہا ہے اس لیے دہشت گرد کراچی کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
Load Next Story