مون سون بارشوں اور سیلاب سے اب تک 14 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے این ڈی ایم اے
ملک بھرمیں سیلاب کے نتیجےمیں 208 افراد جاں بحق جبکہ 173 زخمی ہوئے، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رواں برس اب تک مون سون بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے 14 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سیلاب کے نتیجےمیں اب تک مجموعی طور پر208 افراد جاں بحق جبکہ 173 زخمی ہوچکے ہیں، بارشوں اور سیلاب سے 3ہزار 791 دیہات میں 21 ہزار 975 مکانات تباہ ہوئے جب کہ 14 لاکھ 56 ہزار 956 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک 803 ریلیف اور 150 میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے، جن میں 3لاکھ 475 افراد نے عارضی قیام کیا، اس کے علاوہ متاثرین میں ایک لاکھ 10 ہزار خیمے، 13ہزار 200 مچھر دانیاں،5 ہزار 786 ٹن سے زائد خوراک، 9 ہزار 706 کمبل اور 124 ٹن پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا۔