انتہاپسندی پاکستان اورافغانستان کیلئے بڑاخطرہ ہے افغان صدرکا الطاف حسین کوخط

صدرکرزئی نے اپنے خط میں الطاف حسین سے مزید کہاکہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کی شیطانیت ہمارے حال اورمستقبل کےلئے خطرہ ہے

اپنے خط میں افغان صدر نے دختر پاکستان ملالہ یوسف زئی اوردیگرطالبات پر حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی شرمناک، غیرانسانی اور گھناؤناعمل قراردیا۔ فوٹو: فائل

افغان صدرحامدکرزئی نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے نام اپنے خط میں کہاہے کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی پاکستان اورافغانستان کے حال اورمستقبل کے لئے ایک بڑاخطرہ ہیں۔


اپنے خط میں افغان صدر نے دختر پاکستان ملالہ یوسف زئی اوردیگرطالبات پر حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی شرمناک، غیرانسانی اور گھناؤناعمل قراردیا۔ صدرحامدکرزئی کاکہناتھاکہ دہشت گردوں اورانتہاپسندوں کی جانب سے ملالہ پر ہونے والا بزدلانہ حملہ اوراسی طرح دیگر پاکستانی اورافغان بچوں اوراسکولوں پرحملے اسی حکمت عملی کے تحت ہورہے ہیں جس کامقصد ہماری آئندہ نسلوں کوجہالت اورتاریکی میں دھکیلنا ہے اورہمیں اس سے لڑناہوگا۔ اسی مقصدکے تحت میں پاکستان کے سیاسی ومذہبی افق پر اپنے بھائیوں اوربہنوں تک پہنچ رہاہوں تاکہ ہم مل کر کام کریں اوراپنے بچوں، لڑکوں لڑکیوں کونبی کریمؐ کی تعلیمات کے مطابق حصولِ علم کے سلسلے میں انہیں ان کے فرائض سے آگاہ کرسکیں۔

صدرحامدکرزئی نے اپنے خط میں الطاف حسین سے مزید کہاکہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کی شیطانیت ہمارے حال اورمستقبل کےلئے خطرہ ہے اور مجھے امیدہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ کی حیثیت سے آپ اس دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف دونوں ملکوں کی مربوط اورمشترکہ کارروائی کی دعوت کامثبت جواب دیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story