رشید گوڈیل پر حملہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیرداخلہ سندھ اور آئی جی کو بھیج دی گئی

موٹر سائیکل سوار ملزمون نے گاڑی کا شیشہ کھٹکھٹایا اور رشید گوڈیل پر 8 گولیاں فائر کیں، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ

واقعے کی سی سی ٹی وی وڈیو پولیس نے حاصل کرلی ہے، رپورٹ- فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیرداخلہ سہیل انور سیال اور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو بھیج دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جو وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال اور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو بھیج دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو پولیس نے حاصل کرلی ہے۔


رپورٹ کے مطابق رشید گوڈیل نے بہادرآباد میں سپراسٹور سے خریداری کی اور ان پر فائرنگ سپر اسٹور سے گھر جاتے ہوئے کی گئی جب کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گاڑی کا شیشہ بھی کھٹکھٹایا اور رشید گوڈیل پر 8 گولیاں فائر کی گئیں۔

دوسری جانب ابتدائی فارنزک رپورٹ بھی سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق گولیوں کے خول کسی سابقہ واقعے سے نہیں ملتے۔
Load Next Story