پاک بھارت کرکٹ سیریز کو سیاست سے الگ رکھا جائے چیرمین پی سی بی

پاکستان سپر لیگ مئی جب کہ ایونٹ کے قطر میں ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، شہر یار خان

سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد بنگلا ددیش کی خواتین ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، شہریار خان۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیر مین شہریار خان کا کہنا ہے بھارتی بورڈ کا موقف ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان ماحول سازگار ہوناچاہئے تاہم ہمارا موقف ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔


پی سی بی گورننگ بورڈکے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیر مین شہریار خان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بھارت سے کرکٹ سیریز پر تفصیلی بات چیت ہوئی، بھارتی بورڈ کا مؤقف ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان ماحول سازگار ہوناچاہئے تاہم ہمارا موقف ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ مئی جب کہ ایونٹ کے قطر میں ہونے کے امکانات زیادہ ہیں تاہم اس کی تفصیلات ایک ہفتے کے اندر فراہم کردی جائے گی۔

شہر یار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے والی غیر ملکی ٹیموں میں کوئی ٹیسٹ ملک شامل نہیں تاہم سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد بنگلا دیش کی خواتین ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جس کے لئے تمام سیکیورٹی اداروں کے سربراہان نے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Load Next Story