کسٹمز ایکٹ1969کوعصری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کافیصلہ

کسٹمز ایکٹ کوخامیاں دور کر کے اسے ازسر نو مرتب کیا جائیگا، ایف بی آر ذرائع


Irshad Ansari August 19, 2015
کسٹمز ایکٹ کوخامیاں دور کر کے اسے ازسر نو مرتب کیا جائیگا، ایف بی آر ذرائع۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر نے کسٹمز ایکٹ 1969کو ازسرنو مرتب کرنے اور کسٹمز ڈیوٹی کے حوالے سے درآمدی اشیا کی درست ویلیوکا تعین کرنے کیلیے نیشنل ویلیو ایشن ڈیٹا بیس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز ایکٹ 1969کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلیے فیصلہ کیا ہے کہ کسٹمز ایکٹ کوخامیاں دور کر کے اسے ازسر نو مرتب کیا جائیگا۔''ایکسپریس''کو دستیاب دستاویز کے مطابق اس مقصد کیلیے عالمی بینک مدد فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ عالمی بینک کے ہی تعاون سے کسٹمز ڈپارٹمنٹ میں قائم رسک مینجمنٹ یونٹ کو مضبوط اور بہتر بنایا جائیگا، علاوہ ازیں نیشنل ویلیو ایشن ڈیٹا بیس کو بھی بہتر بنایا جائیگا تاکہ درآمدی اشیا کی درست ویلیو کا تعین کرکے اس کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی وصول کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے تعاون سے 30 کروڑ ڈالر کے پروگرام کے تحت 10 منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے