سنسناٹی ٹینس وینس ولیمز نے ابتدائی معرکہ سر کر لیا
ابتدائی فتح کے بعد اب وہ دوسرے راؤنڈ میں ورلڈ نمبر 2 اینڈی مرے کا سامنا کریں گے
سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز میں وینس ولیمز نے ابتدائی معرکہ سر کر لیا، قازقستان کی زرینہ ڈیاس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنانے کیلیے تجربہ کار امریکی پلیئر کو اب جیلینا جینکووچ کا چیلنج درپیش ہوگا۔
مینز سنگلز میں سیڈڈ پلیئرز گیل مونفلز اورجائلزسیمون آغاز ہی میں شکست کھا بیٹھے، سابق امریکی خاتون اسٹار آسٹن ٹریسی نے مونفلز کے ناقص کھیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے سوفیصد پرفارمنس نہیں دی، ایسا محسوس ہورہا تھا کہ شاید وہ کوئی نمائشی میچ کھیل رہے ہیں، متنازع آسٹریلوی پلیئر تھیناسی کوکینکاس نے فابیو فوگنینی کومات دیکر دوسرے مرحلے میں رسائی پالی۔
تفصیلات کے مطابق سنسناٹی ماسٹرز کے ویمنز سنگلز میں امریکی پلیئر وینس ولیمز نے نوجوان چیلنجر زرینہ ڈیاس کو 7-6 (8/6) اور 6-4 سے زیر کرلیا، دوسرے راؤنڈ میں اب انھیں 6 سیڈ سربیا کی جیلینا جینکووچ کا چیلنج درپیش رہے گا، جنھوں نے پہلی آزمائش میں امریکی حریف میڈیسن برینگل کودلچسپ مقابلے کے بعد 4-6 ،6-4 اور6-2 سے قابو کرلیا، سیڈڈ پلیئر گاربین مگروزا اور ٹیمیا بیزینسکی کو شکست ہوگئی۔
، قازقستانی پلیئر یاروسلواشیوڈوا نے اسپینش حریف 8 سیڈ گاربین کو 6-4 ،7-6 (7/0) سے مات دی، 12 سیڈ سوئس پلیئر بیزینسکی کا قصہ میڈیسن کیز کے ہاتھوں تمام ہوگیا، امریکی پلیئر کی فتح کا اسکور 6-4 اور 6-3 رہا، دیگر میچزمیں ہنگری کی ٹیمیا بابوس نے آسٹریلیا کی زیرک پلیئر سمانتھا اسٹوسر پر 7-6 (8/6) ، 4-6 اور 7-5 سے غلبہ پالیا، آل جرمن مقابلے میں آندریا پیٹکووک نے جولیا گوریجس کو 6-4 اور6-2 سے مات دی، یوکرین کی الینا سویٹولینا نے الیسون ریسکی کو 6-2 ،4-6 اور6-0 سے ہرادیا۔دوسری جانب مینز سنگلز میں فرانس سے تعلق رکھنے والے 10 سیڈ جائلز سیمون کو بارش سے متاثرہ مقابلے میں کروشیا کے ایوا کارلووک نے 6-4 ،6-7 (1/7) اور 6-3 سے مات دے دی۔
فاتح پلیئر نے 2گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے میں 35 ایسز بھی لگائیں، 14 سیڈ گیل مونفلز کو پولش پلیئر جیرزی جینووچ نے 6-4 اور7-5 سے قابو کرلیا، بیلجیئم کے 13 سیڈ ڈیوڈ گوفن نے چائنیز تائپے کے لو ین ہوشن کو 5-7 ،6-3 اور6-4 سے زیرکیا، اس موقع پر کمنٹری کرنے والی یوایس ویمنز سنگلز کی سابق اسٹار ٹریسی آسٹن نے مونفلز پر الزام عائد کیا کہ فرنچ پلیئر نے اس مقابلے میں اپنا بہترین کھیل پیش نہیں کیا ۔
مجھے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ شاید کوئی نمائشی میچ کھیل رہے ہیں۔ ماضی میں ٹاپ ٹین کے شریک امریکی کھلاڑی مارڈی فش نے سربیا کے وکٹر ٹروسکی کو 6-2 اور6-2 سے ہرادیا،فش نے دل کی تکالیف کے سبب یوایس اوپن کے بعد کھیل سے ریٹائرمنٹ کا ذہن بنا رکھا ہے، یہ ان کی سنسناٹی ماسٹرز میں بھی الوداعی شرکت ہے۔
ابتدائی فتح کے بعد اب وہ دوسرے راؤنڈ میں ورلڈ نمبر 2 اینڈی مرے کا سامنا کریں گے، آسٹریلوی پلیئر برنارڈ ٹومک نے سرگئی اسٹاک ہوسکی کو 6-4 اور6-3 سے پچھاڑ کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی، جہاں ان کا سامنا ہموطن تھیناسی کوکینکاس سے ہوگا، کوالیفائنگ میں تنازع سے دوچار ہونے والے تھیناسی نے پہلے مرحلے میں فابیو فوگنینی کو4-6 ،6-2 اور6-3 سے ٹھکانے لگایا۔