بھارتی اشتعال انگیزی جاری ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اور گولہ باری سے ایک شہری شہید
پنجاب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں۔
بھارتی سیکیورٹی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک شہری شہید ہو گیا۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سکیورٹی فورسز نے ایک مرتبہ پھر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چارواہ اور ہرپال سیکٹر کے علاقوں ٹھٹی مندروال، ہرپال، کندن پور، ٹھٹی خورد اور ٹھٹی گجراں پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔
بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے ٹھٹی خورد کا رہائشی60سالہ شریف شہید ہو گیا۔گولہ باری سے درجنوں مکانوں کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد مویشی بھی زخمی ہو گئے۔ پنجاب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آن لائن کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے باعث آزادکشمیر حکومت نے سرحدی علاقوں کے تمام تعلیمی ادارے غیرمعینہ مدت کیلیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔