ماڈل ایان علی کے خلاف چارج شیٹ تیار

چارج شیٹ میں ماڈل ایان علی کو 506800امریکی ڈالر دبئی اسمگل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔


Qaiser Sherazi August 19, 2015
چارج شیٹ میں ماڈل ایان علی کو 506800امریکی ڈالر دبئی اسمگل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد معروف ماڈل ایان علی کیخلاف جمعہ21اگست کو فرد جرم عائدکرنے کیلیے باقاعدہ3 نکاتی چارج شیٹ تیارکر لی گئی۔

ملزمہ کو بھی طلب کیا گیا ہے،چارج شیٹ میں ماڈل ایان علی کو 506800امریکی ڈالر دبئی اسمگل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

اس مقدمے کے2 مفرور ملزمان ماڈل کی پراپرٹی کے مبینہ خریدار محمد اویس اور پراپرٹی ڈیلر ممتازحسین کوکسٹم کی تفتیشی ٹیم نے اشتہاری قرار دے دیا ہے،دونوںکو انٹرپول کی مدد سے پاکستان واپس لانے کی تمام کوششیں بھی ناکام ہوگئی ہیں،پرسوں ماڈل کسٹم عدالت میں پیش ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں