فضل الرحمن رحمن ملک اورعمران پردہشت گردحملوں کا خطرہ

رحمن ملک کوغازی فورس اورالقاعدہ، عمران کوپنجابی طالبان سے خطرات ہیں، انٹیلی جنس رپورٹ


این این آئی August 19, 2015
رحمن ملک کوغازی فورس اورالقاعدہ، عمران کوپنجابی طالبان سے خطرات ہیں، انٹیلی جنس رپورٹ ۔ فوٹو : فائل

انٹیلی جنس اداروں نے اہم سیاسی شخصیات کوسیکیورٹی خدشات سے متعلق وزارت داخلہ کوآگاہ کردیا ہے کہ خدشہ ہے کہ مولانافضل الرحمن اوررحمن ملک سمیت دیگرشخصیات کودہشت گردی کانشانہ بنایاجا سکتاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے وزارت داخلہ کولکھے گئے مراسلے میں خبردار کیاہے کہ دہشت گردجے یوآئی (ف)کے امیرمولانا فضل الرحمن، سابق وزیرداخلہ رحمن ملک، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوراسلام آبادکی معروف کاروباری شخصیات سردار تنویرالیاس کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں