انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر5 لاکھ تک جرمانے کی سفارش
ذیلی کمیٹی کاان کیمرااجلاس منگل کوکنوینرزاہدحامد کی زیرصدارت ہوا
الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے سامنے الیکشن کمیشن کے مسودہ قانون میں انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانوں کی حد 5 ہزارسے 5لاکھ تک لے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی فیس بھی صوبائی اسمبلی کے امیدوارکے لیے 2 ہزارسے بڑھاکر 25 ہزاراورقومی اسمبلی کے امیدوارکیلیے 4 ہزارسے بڑھا کر50 ہزارکرنے کی سفارش کی ہے،ذیلی کمیٹی کاان کیمرااجلاس منگل کوکنوینرزاہدحامد کی زیرصدارت ہوا۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے اضافی بیلٹ پیپرزکی چھپائی سے متعلق ریٹرننگ افسران کا صوابدیدی اختیار ختم کرنے کی سفارش کردی۔
عام انتخابات میں اضافی بیلٹ پیپرزکی تعدادکا تعین الیکشن کمیشن کرے گا۔ کمیٹی نے جعلی ووٹ ڈالنے والے شخص کے خلاف الیکشن کمیشن کوتحقیقات اورسزا کااختیار دے دیا۔