پاکستان اپنی سرزمین بھارت کیخلاف استعمال نہ ہونے دےمودی

اسلام آباد کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، دہشتگردی کی حمایت کرنیوالوں کو سزا ملنی چاہیے


این این آئی August 19, 2015
 افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جنھیں مزید بہتر بنائیں گے، بھارتی وزیراعظم کا انٹرویو فوٹو : فائل

WUHAN: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے مگر ہمسایہ ملک اس بات کو یقینی بنائے کہ اسکی سرزمین بھارت کیخلاف استعمال نہیں ہو گی۔

بھارت میں دہشتگردی کے واقعات میں بہت سے معصوم جانیں ضائع ہوئی ہیں اسلئے دہشتگردوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کیساتھ بھی تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ سلامتی کونسل کی مستقل نشست کیلیے دیگر ممالک سے بھی رابطے میں ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی حمایت کرنے والوں کو لازمی سزا ملنی چاہئے۔ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو بھی ایک پیغام ملنا چاہئے۔ ہم40 سال سے دہشتگردی کا شکار رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں