لاہور ٹریول ایجنٹ حج پر بھیجنے کا جھانسہ دے کرکروڑوں روپے لوٹ کر فرار
کمپنی پہلے ہی 12 کروڑ روپے کی ڈیفالٹر ہے اور اس نے گزشتہ سال بھی اسی طرح کا دھوکا کیا تھا۔
ٹریول ایجنٹ 100 شہریوں کو حج پر بھیجنے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق عازمین حج کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔ عازمین کو بس کے ذریعے لاہور لایا گیا اور کئی دن تک مدرسے میں ٹھرایا گیا۔ ان عازمین میں 2 نابینا افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنا سب کچھ فروخت کر کے ٹریول ایجنٹ کو حج کے لئے پیسے ادا کیے تھے۔
ٹریول ایجنٹ نے چوبرجی کے علاقے میں اپنا آفس بنایا تھا۔ کمپنی پہلے ہی 12 کروڑ روپے کی ڈیفالٹر ہے اور اس نے گزشتہ سال بھی اسی طرح کا دھوکا کیا تھا۔
ایف آئی اے کی جانب سے عازمین کو ٹریول ایجنٹ کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد واپس ان کے شہروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔