روسی صدر پیوٹن جہاز کا ملبہ ڈھونڈنے کیلئے سمندر میں اتر گئے

روسی صدر نے بحر اسود میں 83 میٹر گہرائی میں سفر کیا


AFP August 19, 2015
روسی صدر نے بحر اسود میں 83 میٹر گہرائی میں سفر کیا۔ فوٹو : فائل

روس کے صدر ولادمیر پیوٹن اپنی مہم جوئیوں کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں اور اس مرتبہ روسی صدر جہاز کا ملبہ ڈھونڈنے کیلئے آبدوز کے ذریعے سمندر کی گہرائی میں اتر گئے۔

روس کے صدرولاد میرپیوٹن منگل کو چھوٹی آبدوزمیں سوارہوکرپانی کے اندرایکشن میں نظر آئے۔ یہ چھوٹی آبدوزکریمیا جزیزے کے ساحلی علاقے میں اس جہازکاملبہ تلاش کرے گی جو گزشتہ سال روس نے گزشتہ سال یوکرین سے پکڑاتھا۔

پیوٹن نے خاکستری مائل پینٹ سوٹ پہن رکھاتھا ہالینڈ ساختہ شیشہ نما بلبلے کے کیبن میں پائلٹ کے ہمراہ سوار ہو کر 83 میٹرگہرائی تک سفرکیا۔ پیوٹن نے بحر اسود میں پانی میں غوطہ لگانے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ 83 میٹرکافی گہرائی ہے، یہ دلچسپ سفرتھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔