پاکستان اوربھارت سرحدوں پرتحمل سے کام لیںامریکا اوراقوام متحدہ کی اپیل

امریکا کی خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب معاملات حل ہوں،جان کربی


ویب ڈیسک August 19, 2015
پاکستان اوربھارت کو اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے،بان کی مون:فوٹو فائل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اوربھارت سے اپیل کی ہے کہ دونوں ممالک بین الاقوامی سرحدوں اور لائن آف کنٹرول پر تحمل سے کام لیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اپنے بیان میں پاکستان اوربھارت پر زوردیا ہے کہ پاکستان اوربھارت کو اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے اورشہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہیے، دونوں ممالک سرحدوں پرپرتشدد واقعات سے بچنے کے لئے انتہائی ضبط اور تحمل سے کام لیں،وہ 23 اور24 تاریخ کو پاکستان اوربھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان دہلی میں طے شدہ مذاکرات کے مثبت نتائج کے لیے پرامید ہیں۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بھی واشنگٹن می میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاک بھارت کشیدگی پر امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، امریکا کی خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب معاملات حل ہوں لیکن اس سلسلے میں تمام اقدامات دونوں ممالک کو ہی کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ 2 ماہ کے دوران بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پرجنگ بندی کی 70 مرتبہ خلاف ورزی کی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں